تمام والدین اور طالب علم کو فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ ضرور دیکھنی چاہیئے، عمران ہاشمی

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:38

تمام والدین اور طالب علم کو فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ ضرور دیکھنی چاہیئے، عمران ہاشمی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام والدین اور طالب علم کو فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ ضرور دیکھنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہر کسی کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ہمارے سسٹم میں کیا ہو رہا ہے اورہمیں تعلیمی نظام میں جتنا جلدی ممکن ہو سکے تبدیلی لانے کی ضرورت ہے لہذا تمام والدین اور طالب علم کو فلم ’’چیٹ انڈیا ‘‘ ضرور دیکھنی چاہیئے کیونکہ فلم میں ہمارے تعلیمی نظام میں مو جو د بے ضابطگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ جس سے ہم سب متاثر ہو رہے ہیں۔ فلم آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/12/2018 - 14:38:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :