رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا ‘‘ بلاک بسٹر ہو گی، دیپیکا پڈوکون

جمعہ 14 دسمبر 2018 14:38

رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا ‘‘ بلاک بسٹر ہو گی، دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ کی فلم ’’سمبا ‘‘ بلاک بسٹر ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک تقریب میں شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ سیروتفریح کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ شادی بذات خود ایک خوبصورت رشتہ ہے ۔

(جاری ہے)

تا ہم ابھی ان کا اور رنویر سنگھ کافی الحال سیروتفریح کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت فلم ’’سمبا‘‘ کی ریلیز کا انتظار ہے۔ لہذا وہ فلم کی ریلیزکے بعد ہی سالگرہ اور سیرو تفریح کی منصوبہ بندی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رنویر کی فلم ’’سمبا‘‘ کا ٹریلر بہت زبردست ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہو گی۔
وقت اشاعت : 14/12/2018 - 14:38:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :