ایمازون نے سوناکشی کو ماموں بنا دیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 10:50

ممبئی۔15دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سو ناکشی سنہا سے آن لائن خریداری میں دھو کا ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں اداکارہسوناکشی سنہا دنیا کی مشہور ای کامرس کمپنی ایمازون کے ہاتھوں ماموں بن گئیں۔ سوناکشی نے اپنے ساتھ ہونے والی دھوکا دہی کی کہانی اور تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے آن لائن اسٹور ایمازون سے 18 ہزار روپے مالیت کا ایک جدید ترین موبائل ہیڈ فون خریدا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کے مطابق انہوں نے ایمازون پر بھروسہ کیا اور انہیں سامان کی فراہمی بھی کی گئی لیکن نفیس ڈبے میں ہیڈفون کے بجائے نٹ اور بولٹ ڈیلیور کردیا۔سوناکشی سنہا نے اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے پر ایمازون کے کسٹمر کانٹیکٹ سینٹر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور آن لائن کمپنی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کمپنی نے جوابی ٹوئٹ میں ناصرف سوناکشی سے معافی مانگی بلکہ اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک یو آر ایل بھی فراہم کردیا جہاں اس معاملے کی شکایت کرنے کی درخواست کی گئی اور ساتھ یقین دہانی بھی کرائی کہ انتظامیہ ان سے اس حوالے سے رابطے میں رہے گی۔دوسری جانب سوناکشی سنہا کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر لوگ لطیفے بھی بنا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 10:50:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :