ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم کیپٹیو اسٹیٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اگلے سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:07

ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم کیپٹیو اسٹیٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم کیپٹیو اسٹیٹ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روپرٹ ویاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غیر زمینی قوتوں کے قبضے کے گرد گھوم رہی ہے جس میں شکاگو کے رہائشی بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جان گڈمین،ویرا فرمیگا،ایشٹن سینڈرز،جوناتھن میجرز،مشین گن کیلی اور بین ڈینیلز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ کروکٹ اور روپرٹ ویاٹ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 29مارچ 2019کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 15/12/2018 - 12:07:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :