سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:45

سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی ہفتہ کے روز منائی گئی ۔ ان کا شمار کراچی پی ٹی وی کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا ، انہیں سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل تھی اور سندھی وڈیرے کے کردار کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی وی کی بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

فرید نواز بلوچ 15دسمبر 2001ء کو انتقال کر گئے تھے ۔فرید نواز کی وفات کے بعد ان کے دنوں صاحبزادوں یاسر نواز اور دانش نواز نے ٹی وی پر کام کرکے اپنے والد کا نام زندہ رکھا ہوا ہے ۔ان کی برسی کی تقریب انکے صاحبزادے یاسر نواز کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 13:45:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :