- Home
- شوبز
- مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے شادی میں امیتابھ بچن اور عامر خان سمیت بالی وڈ اسٹارز نے کھانا ..
مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے شادی میں امیتابھ بچن اور عامر خان سمیت بالی وڈ اسٹارز نے کھانا پیش کیا
امیتابھ بچن ، عامر خان اور ایشوریا رائے کی مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:06
(جاری ہے)
جبکہ عامر خان کی بھی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مہمانوں کو کھانا سرو کر رہے تھے۔
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے بچن نے بھی تقریب میں شریک مہمانوں کو کھانا سرو کیا۔ یہ تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پیسے سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے۔ بالی وڈ ستارے جن میں اپنے رتبے اور شہرت کی وجہ سے تھوڑی اکڑ ہوتی ہے ، اس شادی میں اُن تمام سینئیر فلمسٹارز نے بھی مہمانوں کے آگے کھانا پیش کرتے ہوئے کوئی شرم یا ہتک محسوس نہیں کی۔ ایشا امبانی کی شادی میں دنیا بھر سے مہمان شرکت کے لیے بھارت پہنچے، جن میں امریکہ کی سابق خاتونِ اول ہیلری کلنٹن اور مشہور امریکی گلوکارہ بیونسے بھی شامل تھیں۔علاوہ ازیں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، عامر خان، انیل کپور، ریکھا، مادھوری ڈکشت، روینہ ٹنڈن، عالیہ بھٹ، کرن جوہر اور دیگر بالی وڈ ستارے بھی شریک تھے۔شادی میں بالی وڈ کے نوبیاہتا جوڑے پریانکا نک جونس اور دپیکا رنویر بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے۔ شادی کی تقریبات میں ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو پہنچانے کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں کی خدمات حاصل کی گئیں جبکہ کئی فائیو اسٹار ہوٹلز بھی بُک کروائے گئے تھے۔اس شادی کو گذشتہ 35 برسوں میں ہونے والی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے جس میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق ایشا امبانی کی شادی پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ تقریباً دس کروڑ ڈالر (14 ارب پاکستانی روپی) لگایا گیا ہے۔ ایشا امبانی کی شادی کے کارڈ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کو دیکھ کر ہر سوشل میڈیا صارف دنگ رہ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ عام دعوت ناموں جیسا ہرگز نہیں تھا بلکہ اسے ایک خوبصورت ڈبے میں پیک کیا گیا جس کے کئی حصے تھے۔ اس باکس کو کھولنے میں 5 منٹ سے زیادہ وقت لگا۔ باکس کھولتے ہی سب سے اُوپر ڈائری نُما دعوت نامہ موجود ہے جس کے 5 سے زیادہ صفحات تھے، ان صفحات پر شادی کی تقریبات کی تفصیلات درج تھیں۔ اسی ڈائری نُما دعوت نامے میں ایشا امبانی اور ان کے منگیتر آنند پیرامل نے اپنی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے ایک خط بھی لکھا۔ ڈائری کے نیچے 4 چھوٹے چھوٹے ڈبے تھے جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ ان ڈبوں میں مہمانوں کے لیے سونے کی مالائیں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشا امبانی کی شادی کے دعوت نامے کی مالیت 3 لاکھ بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 5 لاکھ بنتی ہے۔
ایشا امبانی کو اپنی شادی میں تحفے کے طور پر 452 کروڑ کا بنگلہ ملا،ایشا امبانی کے شوہر پیرمال نے 6 سال قبل بھارت یونی لیور لمیٹڈ سے یہ بنگلہ خریداتھا۔ یہ عالیشان بنگلہ 50 ہزارمربع فٹ رقبے پر پھیلا ہوا ہے، اس میں تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلے میں ہے۔ ایشا کے سسراجے پرمان بھارت کے بڑے بزنس مین سمجھے جاتے ہیں جن کے بھارت اور دیگر ممالک میں پھیلے کاروبارکی مالیت 10 ارب ڈالر ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2018 - 14:06:35
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Lollywood
Bollywood
Hollywood
Theater
Television
Music
Radio
Fashion
Other
Movies
News
Articles
Gallery
Videos
Showbiz Programs
Showbiz Stars
Famous Showbiz Stars
Hashim Nadeem
Mohammed Irfan
Mandy Moore
Mackenzie Foy
Aijaz Aslam
Bryan Cranston
Samina Peerzada
aamir Zaki
Camilla Luddington
Afreen Khan
Katie Cassidy
jamil rizvi
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا