رسمی تعلیم حاصل کر لینا کامیابی حاصل کرنے کا میعا ر نہیں،عمران ہا شمی

اتوار 16 دسمبر 2018 12:10

ممبئی۔ 16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہا شمی نے کہا ہے کہ رسمی تعلیم کامیابی حاصل کرنے کا میعا ر نہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہا شمی نے بھارتی نظام تعلیم پر رائے دینے کے سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا کہ بھارتی نظام تعلیم نوجوانوں کو ترقی کے میدان میں آگے لانے کے لئے بہت اچھا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجودہ نظام تعلیم کو وقت کا ضیائع قرار دیا۔اداکار کا ماننا ہے کہ رسمی تعلیم کامیابی حاصل کرنے کا میعا ر نہیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ آج کے انٹرنیٹ کے دور میں یو نیورسٹیوں کو آن لائن پر منتقل ہو جانا چاہیئے۔واضح رہے فلم’’چیٹ انڈیا‘‘جو کے بھارتی نظام تعلیم پر مبنی ہے۔اداکار عمران ہاشمی کی پہلی ہو م پرڈکشن ہے۔جس میں وہ بطور اداکار بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 16/12/2018 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :