شاہ رخ خان ’’بگ باس12‘‘ شو میں فلم’’زیرو‘‘کی پرو موشن کرینگے

اتوار 16 دسمبر 2018 14:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان سلمان خان کے شو میں فلم’’زیرو‘‘کی پرو موشن کرینگے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطا بق اداکار شاہ رخ خان سلمان خان کے شو ’’بگ باس12‘‘میں اپنی آنے والی فلم’’زیرو‘‘کو پرو موٹ کرینگے۔

(جاری ہے)

دونوں اداکار اس ہفتے کے آخرمیں’’ویک اینڈ کا وار‘‘میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔اداکار شاہ رخ خان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر سیٹ سے تصاویر بھی شئیر کیں ہیں۔جن میں شاہ رخ اور سمان خان کو ایک ساتھ رقص کرتے ہو ئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلم21دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 16/12/2018 - 14:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :