بھارتی بزنس مین کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں بھارتی سپر اسٹار کے کھانا سرو کرنے کی ویڈیوز

سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بے چینی اور سوالات دیکھ کر ابھیشیک بچن نے وضاحت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر دسمبر 11:18

بھارتی بزنس مین کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں بھارتی سپر اسٹار کے ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء) :بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ایشا امبانی کی شادی میں عزیز و اقارب سمیت نامور ارب پتی شخصیات، سیاستدانوں، کھلاڑیوں اور بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی اور چار چاند لگا دیئے۔اس مہنگی ترین شادی میں آئے مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کے لیے ویٹرز کی نہیں بلکہ بالی وڈ استاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن ، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ کی خوبرا اداکارہ ایشوریا رائے نے تقریب میں آئےمہمانوں کو کھانا پیش کیا اور خود ہی مہمانوں کو کھانا سرو کیا۔ جس پر سوشل میڈیا پر کئی سوالات اُٹھائے گئے جبکہ ''پیسہ پھینک، تماشہ دیکھ'' والے جُملے بھی کسے گئے اور کہا گیا کہ مُکیشن امبانی کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ انہوں نے اپنے پیسے کی طاقت سے بالی وڈ کے سُپر اسٹارز کو بھی اپنی بیٹی کی شادی میں ویٹرز بنا دیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب ان تمام تبصروں پر ابھیشیک بچن کا رد عمل آگیا ہے۔ ٹویٹر پر ایک خاتون صارف نے کہا کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے ایشا امبانی کی شادی میں کھانا کیوں سرو کیا۔ https://twitter.com/Iam_Prerna/status/1073945777918091264 جس پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ابھیشیک بچن نے کہا کہ یہ ایک روایت ہے جسے ''سجن گھوٹ'' کہا جاتا ہے، جس میں دلہن کے اہل خانہ دلہے کے خاندان والوں کو کھانا پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ایشا امبانی کی شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں امتیابھ بچن کو تقریب میں شریک مہمانوں کو کھانا سرو کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔


 جبکہ عامر خان کی بھی ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ مہمانوں کو کھانا سرو کر رہے تھے۔



بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریا رائے بچن نے بھی تقریب میں شریک مہمانوں کو کھانا سرو کیا۔

یہ تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پیسے سے سب کچھ خریدا جا سکتا ہے۔ بالی وڈ ستارے جن میں اپنے رتبے اور شہرت کی وجہ سے تھوڑی اکڑ ہوتی ہے ، اس شادی میں اُن تمام سینئیر فلمسٹارز نے بھی مہمانوں کے آگے کھانا پیش کرتے ہوئے کوئی شرم یا ہتک محسوس نہیں کی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Aamir Khan

عامر خان

Aamir Khan

Abhishek Bachchan

ابھیشیک بچن

Abhishek Bachchan

Amitabh Bachchan

امیتابھ بچن

Amitabh Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

ایشوریا رائے بچن

Aishwarya Rai Bachchan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

عامر خان کابابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

عامر خان کابابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم’ ’لعل سنگھ چڈھا‘‘ بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ... مزید

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 11:18:01

Your Thoughts and Comments