فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکس بندی نئے سال کے آغاز میں کی جائے گی

پیر 17 دسمبر 2018 12:47

فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکس بندی نئے سال کے آغاز میں کی جائے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسب ندی نئے سال کے آغاز میں مکمل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ہدایت کار علی عبس ظفر کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ فلم ’’بھارت‘‘ کے پنجاب اور دہلی شیڈول کی عکس بندی مکمل کر لی گئی جس کے بعد اب فلم کے آخری شیڈول کی عکس بندی نئے سال کے آغاز میں شروع کی جائے گی، بھائی کی سالگرہ والے مہینے میں کون کام کرتا ہے لیکن فلم کی ایڈیٹنگ کا کام جاری ہے۔ فلم میں اداکار سلمان خان، کترینہ کیف کے ساتھ دیشا پتانی، تبو اور دیگر شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ سال عید پر ریلزی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 12:47:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :