دیشا پتانی کی نئی ورک آئوٹ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر

پیر 17 دسمبر 2018 12:47

دیشا پتانی کی نئی ورک آئوٹ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے نئی ورک آئوٹ وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے ورک آئوٹ کرتے ہوئے بنائی گئی نئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ مکہ بازی کرتی ہوئی دکھائی دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ میں اداکار سلمان خان، کترینہ کیف اور تبو کے ساتھ دکھائی دیں گی جبکہ فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 12:47:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :