اداکاری کے بغیر میری زندگی نامکمل ہے، سارا علی خان

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

اداکاری کے بغیر میری زندگی نامکمل ہے، سارا علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے کہا ہے کہ اداکاری کے بغیر ان کی زندگی نامکمل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سارا علی خان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے اداکاری کا مقصد حقیقت پسندی اور اس کے ساتھ منسلک رہنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ شائقین نے میری حقیقت پسندی کو سراہا ہے لیکن اداکاری میں جہاں داد موصول ہوتی ہے وہاں تنقید بھی ہوتی ہے اور آپ کو اسے ایک ساتھ لے کر چلنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے اداکاری پسند ہے اور اداکاری کے بغیر ان کی زندگی نامکمل ہے لہذا وہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں جو ان کے لئے دلچسپی کا باعث ہوں۔ سارا علی خان فلم ’’ سمبا‘‘ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو رواں ماہ 28 کو ریلیزکی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:57:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :