آریان اگر چاہتا ہے تو وہ ضرور اداکاری کرے، شاہ رخ خان

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

آریان اگر چاہتا ہے تو وہ ضرور اداکاری کرے، شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا آریان خان چاہتا ہے تو وہ ضرور اداکاری کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم ساز کرن جوہر کے ان کے بیٹے آریان خان کو فلم انڈسٹری میں متعارف کرانے کے بیان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر بہت اچھے ہیں اورانہیں حق حاصل ہے کہ وہ ایسا کریں کیونکہ وہ بہت اچھے دوست ہیں لیکن اگر آریان چاہتا ہے تو۔ ان کا کہنا تھا کہ آریان فلم ساز بننا چاہتا ہے لیکن فلم ساز بننے کے لئے بھی اسے سیکھنے اور اس کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے 5سے 6سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں ماہ21 کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :