فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ میں میرا کردار فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، عمران ہاشمی

پیر 17 دسمبر 2018 14:57

فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ میں میرا کردار فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، عمران ہاشمی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ میں ان کا کردار فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فلم کا سکرپٹ اور موضوع بہت زیاہ مضبوط اور متاثر کن کہانیوں میں سے ایک ہے لہذا مجھے ایسے منفرد موضوع پر مبنی فلم کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ فلم میں میرا کردار انفرادیت کے لحاظ سے فلمی کیریئر کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ فلم آئندہ سال 25 جنوری کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 14:57:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :