بالی ووڈ میں ڈیڈی کے مقام تک پہنچنا ناممکن ہے ،ْ ابھیشک بچن

پیر 17 دسمبر 2018 19:09

بالی ووڈ میں ڈیڈی کے مقام تک پہنچنا ناممکن ہے ،ْ ابھیشک بچن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ڈیڈی کے مقام تک پہنچنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشک نے کہا کہ میرے والد امیتابھ بچن نے بالی ووڈ انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جو میں تو کیا کوئی بھی اور حاصل نہیں کر سکتا ۔ میرے والد نے اپنے کیرئیر میں سینکڑوں فلمیں کی ہیں اور ابھی تک ان کے مداحوں کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 17/12/2018 - 19:09:54