کیرئیرکے آغاز میں لگتا تھا خوبصورت نہیں ہوں، نہ ہی بہترین رقص کر سکتاہوں،شاہ رخ خان

حوصلہ اس وقت بڑھا جب آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا نے تعریف کی اورکہا تم ایک رومانوی اداکاربن سکتے ہو ،ْ انٹرویو

منگل 18 دسمبر 2018 12:28

کیرئیرکے آغاز میں لگتا تھا خوبصورت نہیں ہوں، نہ ہی بہترین رقص کر سکتاہوں،شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کرئیرکے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، نہ ہی کسی بھی طرح ایک اداکار کے جیسے نظر آتے ہیں اورنہ بہترین رقص کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کرئیرکے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، نہ ہی کسی بھی طرح ایک اداکار کے جیسے نظر آتے ہیں اورنہ بہترین رقص کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے کہا کہ کرئیر کے آغازمیں ایک ہدایتکار کے ساتھ میٹنگ جاری تھی اورمیٹنگ کے دوران ہدایتکارنے کہا کہ تمہیں فلم میں کہیں بھی جگہ دے دیں گے کیونکہ تم بدصورت ہو اور ایک ہیروکی طرح بالکل نہیں لگتے۔اداکار نے کہا کہ ان باتوں کے بعد مجھے بہت احساس ہوتا تھا کہ میں کس طرح رومانوی کردارادا کرونگا لیکن حوصلہ اس وقت بڑھا جب آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا نے تعریف کی اورکہا کہ تم ایک رومانوی اداکاربن سکتے ہو۔واضح رہے کہ اداکار کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبرکوسنیما کی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:28:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :