گلوکارہ شازیہ منظورنے غربا میں گرم کپڑے اورچادریں تقسیم کیں

منگل 18 دسمبر 2018 12:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) معروف گلوکارہ شازیہ منظورکے پیرومرشدسیدبابا نوازشاہ المعروف بھولے شاہ سرکار کے سالانہ عرس پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا اہتمام ان کی منہ بولی بیٹی گلوکارہ شازیہ منظورنے کیا،اس موقع شازیہ منظورنے غربا میں گرم کپڑے،چادریں اورنقدامدادبھی دی،عرس میں فلمسٹارشمس رانا،مصنف وہدایت کار باسوچودھری،گلوکاراکرم راہی،شازیہ منظور،نعیم خان،کاشف علی کاشی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی،گلوکار اکرم راہی اور شازیہ منظورنے صوفیانہ کلام پڑھ کر بابا بھولے شاہ سرکارکو ہدیہ عقیدت پیش کیا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:31:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :