پاکستان ورسٹائل فنکار سے محروم ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا فلم اور ٹی وی کے نامور فنکار علی اعجاز کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 18 دسمبر 2018 12:35

پاکستان ورسٹائل فنکار سے محروم ہو گیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا فلم اور ٹی وی کے نامور فنکار علی اعجاز کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے فلم اور ٹی وی کے نامور فنکار علی اعجاز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پاکستان ایک ورسٹائل فنکار سے محروم ہو گیا، فن کی دنیا میں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علی اعجاز وہ باصلاحیت فنکار تھے جنہوں نے مزاحیہ اور سنجیدہ کردار انتہائی خوبصورتی سے ادا کئے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ انہوں نے مزاح کو ایک نیا رنگ دیا،جب ٹریجڈی کردار کئے تو سالہا سال گزرنے کے بعد بھی لوگ ان کو بھول نہ پائے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 12:35:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :