شادی پر سابق بوائے فرینڈ کے نہ آنے پر دپیکا پڈوکون نے خاموشی توڑ دی

ْپرائیویسی کی وجہ سے بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کی ،ْموسم انتہائی خوشگوار تھا ،ْ اداکارہ

منگل 18 دسمبر 2018 15:13

شادی پر سابق بوائے فرینڈ کے نہ آنے پر دپیکا پڈوکون نے خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) شادی پر سابق بوائے فرینڈ کے نہ آنے پر دپیکا پڈوکون نے خاموشی توڑ دی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے رواں برس 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی کے سیاحتی مقام لیک کومو پر شادی کی تھی ،ْاگرچہ اٹلی میں ہونے والی شادی میں زیادہ تر شخصیات نے شرکت نہیں کی تھی تاہم شادی کے فورا بعد دونوں اداکاروں نے بھارت میں اپنی شادی کی تقریبات منعقد کیں، جن میں متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

رنویر اور دپیکا کی جانب سے ممبئی میں بولی وڈ شخصیات کیلئے کی جانے والی پارٹی میں کئی شخصیات نظر آئیں تاہم اس میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو نہیں دیکھا گیا۔دپیکا کی شادی سے پہلے ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ رنبیر ان کی شادی میں شرکت کریں گے یا نہیں کریں گی تاہم شادی کی تقریبات میں رنبیر کپور کی جانب سے شرکت نہ کیے جانے پر اب دپیکا پڈوکون نے بھی خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

دپیکا پڈوکون نے جہاں سابق بوائے فرینڈ کی جانب سے پارٹی میں شرکت نہ کیے جانے پر بات کی، وہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کیوں کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پرائیویسی کی وجہ سے بھارت کے بجائے اٹلی میں شادی کی اور وہاں کا موسم انتہائی خوشگوار تھا۔دپیکا پڈوکون نے کہا کہ انہوں نے شادی کی تاریخ اور جگہ کئی دن پہلے ہی بتا دئیے تھے اور انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے ایک بہترین رومانوی ماحول میں شادی کی۔

اداکارہ نے ممبئی میں ہونے والی شادی کی پارٹی میں رنبیر کپور کی شرکت نہ کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اب بات نہیں کرتے۔دپیکا پڈوکون نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنا کا مطلب ہے کہ پارٹی سے قبل انہوں نے بات کی تھی تاہم پارٹی ہوجانے کے بعد تاحال انہوں نے کوئی بات نہیں کی۔دپیکا پڈوکون نے اس معاملے میں مزید بات نہیں کی اور یہ نہیں بتایا کہ آخر انہوں نے رنبیر کپور سے دعوت میں شامل نہ ہونے کی وجہ کیوں نہیں پوچھی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے درمیان کم سے کم دو سال تک تعلقات رہے۔

دونوں کے درمیان تعلقات یہاں تک پہنچ گئے تھے کہ دپیکا پڈوکون نے اپنی گردن پر رنبیر کپور کے نام کا ٹیٹو بھی گدوایا تھا، جس سے متعلق اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے شادی کے موقع پر مٹا دیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 15:13:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :