پروڈیوسر بائو اصغر نے اپنی نئی پنجابی فلم کیلئے ایک ’’الہڑ مٹیار ‘‘کی تلاش شروع کردی

منگل 18 دسمبر 2018 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) اسٹیج وفلم کے معروف پروڈیوسر بائو اصغر علی نے اپنی نئی پنجابی فلم کے لئے ایک ’’الہڑمٹیار ‘‘کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پروڈیوسر بائو اصغر علی نے اپنی نئی پنجابی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ میں پنجاب کے حقیقی کلچر کی عکاسی کرنے کے لئے فلم کے لئے ایک ایسی لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے جس کے نقش پنجابی الہڑ مٹیار کی عکاسی کرتے ہوں تاکہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرا جا سکے ۔ فلم کی کاسٹ پر کام جاری ہے جلدہی کاسٹ فائنل کرلی جائیگی ۔فلم کے مصنف و ہدایتکار باسو چودھری ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 15:18:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :