معروف اداکارہ حمیرا تبسم کی نئی ٹیلی فلم ’’رونگ سائیڈ‘‘کی عکسبندی کا آغازکردیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) معروف اداکارہ حمیرا تبسم کی نئی ٹیلی فلم ’’رونگ سائیڈ‘‘کی عکسبندی کا آغازکردیا گیا ،اس ٹیلی فلم کی عکسبندی بہاولپورکے جنگلات میں کی جارہی ہے،اداکارہ اس میں مرکزی کرداراداکررہی ہیں،اس ٹیلی فلم کے مصنف وہدایت کارشہزادچودھری ہیں،ایک ملاقات کے دوران حمیرا تبسم نے ’’این این آئی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ آج کل وہ ایک نئی ٹیلی فلم کی ریکارڈنگزمیں مصروف ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ان کی تمام ٹیلی فلموں سے ہٹ کر ہے،اس ٹیلی فلم کی کہانی آدم خوروں کے گرد گھومتی ہے،حمیرا تبسم نے کہا کہ مجھے اس ٹیلی فلم میں کام کرکے بہت مزہ آیا،ٹیلی فلم کی ریکارڈنگ کے دوران میں نے کئی دن جنگل میں گزارے،انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ یہ ٹیلی فلم میرے مداحوں کوضرور پسند آئیگی۔

وقت اشاعت : 18/12/2018 - 16:44:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :