بھاری گلوکار سونو نگم پاکستانی گلوکاروں سے خطرہ محسوس کرنے لگ گئے

کیا ہی اچھا ہوتا اگر میں پاکستانی ہوتا، پڑوسی ملک کے شہری ہونے سے کم از کم ہندوستان سے گیت گانے کی پیشکش تو ملتی رہتی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 17:03

بھاری گلوکار سونو نگم پاکستانی گلوکاروں سے خطرہ محسوس کرنے لگ گئے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18دسمبر 2018ء) معروف بھارتی گلوکار سونو نگم اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زد میں رہتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر سے وہ خبروں کی زینت بن گئےہیں۔سونو نگم کے حالیہ بیان کی وجہ سے لگتا ہے کہ وہ پاکستانی گلوکاروں سے خطرہ محسوس کرنے لگ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سونو نگم نے انٹرویو کے دوران اپنے بھارتی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر وہ پاکستانی ہوتے۔سونو نگم کا کہنا تھا کہ بھارتی ہونے سے تو بہتر ہوتا کہ وہ پاکستانی ہوتے،کیوں کہ انہیں پڑوسی ملک کے شہری ہونے سے کم از کم ہندوستان سے گیت گانے کی پیشکش تو ملتی رہتی۔

(جاری ہے)

بھارتی گلوگار سونو نگم نے طنزیہ انداز میں پاکستانی گلوکاروں کی بھارت میں شہرت پر بات کی اور کہا انڈیا میں انڈین گلوکاروں سے زیادہ پڑوسی ملک گلوکاروں کو اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے میوزک انڈسٹری میں بھارتی گلوکاروں کی کم اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کمپنیاں جو رویہ بھارتی گلوکاروں کے ساتھ کرتی ہیں۔ایسا وہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کر ہی نہیں سکتیں۔سونو نگم نے یہ بھی کہا کہ میوزک کمپنیاں بھارتی گلوکاروں کے ساتھ سخت شرائط جب کہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ آسانی سے کام کرتی ہیں۔اور یہ تاثر بھی دیا جاتا ہے کہ بھارتی کمپنیاں مقامی گلوکاروں کی بجائے پاکستانی گلوکاروں کو زیادہ اہمیت اور پیسے دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان جیسے گلوکاروں کا نام لیتے بتایا کہ بھارتی کمپنیاں ان کو تنگ یا پریشان نہیں کرتیں جتنا بھارتی گلوکاروں کو کرتی ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے عاطف اسلم کو اپنا بہترین دوست بھی قرار دے دیا اور اس بات پر حسرت کا اظہار کیا کہ کاش وہ بھی پاکستانی ہوتے۔
وقت اشاعت : 18/12/2018 - 17:03:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :