شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم’’زیرو‘‘کی پروموشن کیلئے دبئی پہنچ گئے

فلم بھارت بھر میں رواں سال کرسمس کے موقع پر21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا نیا پوسٹرجاری

بدھ 19 دسمبر 2018 12:56

شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم’’زیرو‘‘کی پروموشن کیلئے دبئی پہنچ گئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والے فلم ’’زیرو’’کی پروموشن کیلئے دبئی پہنچ گئے ۔شاہ رخ خان نے گزشتہ دنوں دبئی کے گلوبل ولیج اورمسقط کے سٹی سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے صرف مداحوں کیلئے اپنے مشہور ڈائلگاز پر پرفارم کیا بلکہ نئی آنے والی فلم کے بھی ڈائیلاگز پیش کئے۔

دوسرے جانب کنگ خان سے ملنے کیلئے مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔

(جاری ہے)

آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم زیرو میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کریں گے جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ فلم کے کلائمکس کی شوٹنگ ناسا لیباٹرء میں کی گئی ہے۔

فلم ’’زیرو‘‘ بھارت بھر میں اس سال کرسمس کے موقع پر21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی دوسری جانب شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کا نیا پوسٹرجاری ہوگیا۔ پوسٹرمیں کنگ خان ایک چمپینزی کے ساتھ اونچائی پربیٹھے نظرآرہے ہیں، اورساتھ پوسٹرپر لکھا گیا کہ عافیہ، ببیتا، گڈو، اشوک، یہ پہلے ہی کم تھے جو یہ ایک اور آگیا۔ پرکیوٹ تو ہے یہ!۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:56:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :