زرین خان نے نازیبا حرکت کی کوشش کرنیوالے مداح کو تھپڑ مار دئیے

اگر کسی مشہور شخصیت کو بلایا جاتا ہے تو بہتر انتظامات بھی ہونے چاہئیں ،ْزرین خان برہم

بدھ 19 دسمبر 2018 12:56

زرین خان نے نازیبا حرکت کی کوشش کرنیوالے مداح کو تھپڑ مار دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نازیبا حرکات کی کوشش کرنے والے مداح کو تھپڑ دے مارے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چند مداحوں نے اداکارہ زرین خان کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اداکارہ نے مداح کو تھپڑ دے مارے اور اس بات کی تصدیق زرین خان نے خود کی۔

(جاری ہے)

ایک عینی شاہد کے مطابق زرین خان نے ایک مداح کو دھکا دیا اور اپنی گاڑی کی طرف روانہ ہو گئیں۔ زرین خان نے کہا کہ اگر کسی مشہور شخصیت کو بلایا جاتا ہے تو ان کیلئے بہتر انتظامات بھی ہونے چاہئیں تا کہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:56:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :