شادی کے استقبالیے میں رنبیر کی عدم شرکت پر حیرانگی نہیں ہوئی،دپیکا پڈکون

بدھ 19 دسمبر 2018 12:56

شادی کے استقبالیے میں رنبیر کی عدم شرکت پر حیرانگی نہیں ہوئی،دپیکا پڈکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیہ میں امیتابھ بچن اور فیملی، کترینہ کیف، انوشکاشرما اورشاہ رخ خان سمیت اہم فلمی شخصیات نے شرکت کی تاہم دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست رنبیر اور عالیہ بھٹ شریک نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

اس بارے میں دپیکا نے ایک انٹر ویومیں کہا کہ ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، استقبالیہ سے پہلے ہماری بات چیت ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہماری بات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ رنبیر کی عدم شرکت پر مجھے کوئی حیرانگی نہیں، کیونکہ ہم دونوں کا رشتہ ایسا ہی ہے اور یہی اس رشتے کا حسن بھی ہے، بہت زیادہ کہے بغیر میں نے بہت کچھ کہہ دیا ہے۔شادی کی تقریب اٹلی کے تفریحی مقام لیک کومو میں رکھنے سے متعلق دپیکاپڈوکون نے بتایا کہ ہم نے پہلے ہی اپنی شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا تھا ہم اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتے تھے اس لئے اٹلی کا انتخاب کیا۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:56:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :