سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’بمبل بی‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

فلم 21دسمبر کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 19 دسمبر 2018 12:56

سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’بمبل بی‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) ایکشن سے بھرپور نئی ایڈونچرفلم’’'بمبل بی‘‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ۔ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پراترنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔پیلے رنگ کی ننھی کار سے دیوہیکل روبوٹ میں تبدیل ہوتے اس نٹ کھٹ کردار کی دلچسپ حرکات اس فلم میں بھی شائقین کو بیحد پسندآئینگی۔102ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی یہ تھری ڈی سائنس فکشن ایکشن فلم پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت21دسمبر کوامریکی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 19/12/2018 - 12:56:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :