فرحان اختر کی فلم ’’ فقیر آف وینس ‘‘ آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز ہو گی

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار فرحان اختر کی فلم ’’ فقیر آف وینس ‘‘آئندہ سال 18جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار فرحان اختر کی فلم ’’ فقیر آف وینس ‘‘ کے طویل انتظار کے بعد فلم کی ریلیزکی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو آئندہ سال 18جنوری کو ریلیزکی جائے گی۔ فلم کی کہانی انسانی رویوںاور ہرانسان کے دو روپ ہونے کے گرد گھومتی ہے جو حالات، خواہشات، ضروریات اور مقاصد کے تحت سامنے آتے ہیں۔ فلم میں اداکار فرحان اختر اور انو کپور شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 19/12/2018 - 13:45:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :