سلطان راہی کے ساتھ تقریباً130فلموں میں کام کیا جو ایک ریکارڈ ہے ‘انجمن

جمعرات 20 دسمبر 2018 14:02

سلطان راہی کے ساتھ تقریباً130فلموں میں کام کیا جو ایک ریکارڈ ہے ‘انجمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) فلم انڈسٹری کی ماضی کی سپر سٹار اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ جس دور میں فلموں میں کام کیا اس زمانے میں پنجابی فلموں کا طوطی بولتا تھا اور فلم بینوں نے مجھے سلطان راہی کے ساتھ ہیروئن کے طو رپر پسند کیا ،ہم دونوں نے تقریباً 130فلموں میں کام کیا جو آج بھی ایک ریکارڈ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اداکار بنایا نہیں جاتا بلکہ اس میں اداکاری کی پیدائشی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں ۔ انجمن نے کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے جب میری عمر سے بڑے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم بچپن سے ہی آپ کی فلمیں دیکھتے رہے ہیں اور آپ ہماری پسندیدہ اداکارہ ہیں ۔مگر میں نے کبھی اسکا برا نہیں منایا ۔

وقت اشاعت : 20/12/2018 - 14:02:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :