شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کی وجہ سے بتا دی

فیملی فلم ہے ،ْ فنی اور تفریح سے بھرپور ہے ،ْ فلم دیکھتے وقت ہنستے ہنستے رو جاؤ گے ،ْ شاہ رخ ،ْ انوشکا اور کترینہ کی گفتگو

جمعہ 21 دسمبر 2018 14:43

شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کی وجہ سے بتا دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، باربی ڈول کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے ریلیز ہونے والی فلم ’زیرو‘ دیکھنے کی وجہ سے بتا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کے ٹریلر اور اس میں موجود انوشکا اور کترینہ کی اداکاری نے شائقین کی دلچسپی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور اداکاروں نے یہ فلم دیکھنے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے کہا کہ فلم دیکھنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ یہ فیملی فلم ہے جو کہ مضحکہ خیز (فنی ) اور تفریح سے بھرپور ہے، میں سمجھتا ہوں کہ کترینہ، انوشکا اور مجھ سمیت جس نے بھی کردار ادا کیا ہے اور جو کچھ فلم کے لیے لکھا گیا ہے وہ بہت ہی دلچسپ ہے یہ اتنی مختلف فلم ہے جتنا کہ آپ سوچ سکتے ہیں۔فلم ’زیرو‘ میں ایک ذہنی و جسمانی بیماری سیری برل پیلسی میں مبتلا لڑکی کا کردار ادا کرنے والی انوشکا شرما نے فلم زیرو کو دیکھنے کے حوالے سے کہا کہ دیکھنے والوں یہ فلم دیکھتے وقت ہنستے ہنستے رو جاؤ گے اور روتے روتے ہنس دو گے۔

فلم ’زیرو‘ میں ببیتا کماری‘ کا کردار ادا کرنے والی کترینہ کیف نے بتایا کہ مسکراہٹ دنیا کی بہترین شے ہے اور میرا اس بات پر کامل یقین ہے کہ فلم ’زیرو‘ آپ سب کو مسکرانے پر مجبور کردے گی۔
وقت اشاعت : 21/12/2018 - 14:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :