پائل خان کی شہرت سندھ میں بھی پہنچ گئی ،

اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ

ہفتہ 22 دسمبر 2018 12:51

پائل خان کی شہرت سندھ میں بھی پہنچ گئی ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) اداکارہ پائل خان پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی اسٹیج ڈرامہ کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر شہزاد عالم نے اداکارہ پائل خان کو خصوصی طور پر اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’پائل کی جھنکار ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پائل خان لیڈ کلب کراچی صدر میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کررہی ہیں جہاں انکی پرفارمنس کو بیحد سراہا جا رہا ہے ، یہ اداکارہ کی کراچی میں پہلی پرفارمنس ہوگی جبکہ اس سے قبل وہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے خوب شہرت کما چکی ہیں۔

اس حوالے سے ڈرامے کے پروڈیوسر شہزاد عالم کا کہنا ہے کہ پائل خان ایک اچھی پرفارمر ہیں اور میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جو بھی اچھی اداکارہ مجھے نظر آئے تو میں اسے کراچی میں اپنے اسٹیج ڈرامے میں ضرور کاسٹ کروں چاہے اسکا تعلق کسی بھی شہر سے ہو ۔انہوں نے کہا کہ میں فن کا قدردان ہوں اور ہمیشہ اسٹیج ڈرامے کی بہتری کے لئے اقدامات کیے ہیں اور کراچی میں لوگوں کو انٹرٹینمنٹ کرنے کیلئے اس وقت میں تنہا ہی اسٹیج ڈرامے کی ذمے داریاں ادا کر رہا ہوں ۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 12:51:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :