سہانہ نذرکی فلم ’کیوں تم سے پیارکروں‘کے ایک گانے کی ریکارڈنگ کرلی گئی

ہفتہ 22 دسمبر 2018 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2018ء) نئی اردوفلم ’’کیوں تم سے پیارکروں‘‘کا ایک سونگ ریکارڈکرلیا گیا ہے،فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ،فلم کی ہدایتکارہ ،گلوکارہ سہانہ نذرہیں جبکہ یہ فلم مغل پروڈکشن کے بینرتلے بنائی جارہی ہے،اس فلم میں سہانہ نذر مرکزی کردارادا کررہی ہیں،فلمسازاشفاق مغل ،میوزک ڈائریکٹراشفاق علی جبکہ فلم میں گلوکارعمران شوکت،سہانہ نذر اور سلیمان اشفاق علی نے اپنی خوبصورت آوازکا جادوجگایا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں اس کی باقاعدہ عکسبندی کا آغازکردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/12/2018 - 12:56:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :