رقص ایک فن ہے اور اس میں نکھا ر لانے کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں ‘ ماہ نور

بہت سی چیزیں شوبز میں آکر سیکھی ہیںاس لئے میں بھی نئے آنیوالوں کی رہنمائی کرتی ہوں

منگل 25 دسمبر 2018 13:36

رقص ایک فن ہے اور اس میں نکھا ر لانے کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں ‘ ماہ نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء) نامور اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ رقص ایک فن ہے اور اس کو باقاعدہ سیکھنے کی ضرورت ہے ،اپنے فن کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے اور مجھے اس پر فخر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فن سے متعلق بہت سی چیزیں شوبز میں آکر سیکھی ہیں اس لئے میں نئے آنے والوں کی بھی بھرپور رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی اس وقت سے گزر چکی ہوں۔

(جاری ہے)

شوبز میں نام کمانے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے اور جو اداکارائیں اس ٹریک سے ہٹ کر کامیابی سمیٹنے کی کوشش کرتی ہیں ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس کی قائل ہوں کہ نئی آنے والی اداکارہ کو آگے آنے کا موقع دینا چاہیے اور اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بجائے اس کی رہنمائی اور مدد کرنی چاہیے ۔ماہ نور نے کہا کہ رقص ایک فن ہے اور میں اس میں نکھا ر لانے کیلئے بڑی محنت کرتی ہوں ۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 13:36:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :