اداکارہ سہانہ نذرکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،فنکاروں کی شرکت

منگل 25 دسمبر 2018 13:46

اداکارہ سہانہ نذرکی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا،فنکاروں کی شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2018ء)معروف ماڈل،اداکارہ،ہدائیتکارہ وگلوکارہ سہانہ نذرکی سالگرہ کا کیک گزشتہ روزکاٹا گیا جس میں شوبزسے وابستہ فنکاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ،سالگرہ کی تقریب شرکت کرنے والوں میں اداکارخرم شہزاد،ہدائیتکارباسوچودھری،زبیدہ سلیمان،حیدراکبر،بیگم تبسم،فلمسازاشفاق مغل،تنزیلہ منظور،منظوربھٹی،نعیم خان ودیگر نے شرکت کی،اس موقع پر سبھی نے سہانہ نذرکوسالگرہ کی مبارکباددی،اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
وقت اشاعت : 25/12/2018 - 13:46:37