’’گاڈزیلا، کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ کانیاٹریلر جاری کردیاگیا

ْفلم ’’گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی

بدھ 26 دسمبر 2018 11:37

’’گاڈزیلا، کنگ آف دی مونسٹرز‘‘ کانیاٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) خطرناک دیوہیکل بلا گاڈزیلا ایک بار پھر سب کواپنی دہشت کا شکار کرنے کیلئے تیار ہے ، بلاک بسٹر گاڈزیلا سیریزکی نئی ایکشن ڈرامہ فلم’’گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز‘‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکارمائیکل ڈائوٹری کی اس فلم میں اداکاربریڈلے وائٹ فورڈ،ملی بوبی برائون،وارا فرمیگا،کیلی شینڈلر اور چارلس ڈینس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مینامی ایچکاوا اور ٹیاچی یویڈاکی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل مونسٹر پر مبنی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی مچانے آپہنچی ہے ۔جاپانی سنیما اور لیجنڈنری پکچرز کے تحت بننے والی خوف اور دہشت سے بھرپور ایکشن ڈرامہ مونسٹر فلم گاڈزیلا ؛ کنگ آف دی مونسٹرز آئندہ سال مارچ میں سنیماگھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 11:37:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :