بھارت میں بھی ہمارے اسٹیج ڈراموں اورکامیڈینز کی صلاحیتوںکا اعتراف کیا جاتا ہے‘نسیم وکی

مزاح کی حس قدرت کاانمول تحفہ ہے ،برجستہ چٹکلہ چھوڑنے کی صلاحیت رکھنے والا بڑا فنکارہوتاہے

بدھ 26 دسمبر 2018 12:07

بھارت میں بھی ہمارے اسٹیج ڈراموں اورکامیڈینز کی صلاحیتوںکا اعتراف کیا جاتا ہے‘نسیم وکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) ناموراداکار نسیم وکی نے کہاہے کہ کامیڈی کے میدان میں پاکستانی فنکاروںکا کوئی ثانی نہیں ،بھارت میںبھی ہمارے اسٹیج ڈراموں اورکامیڈینز کی صلاحیتوںکا اعتراف کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے مزاحیہ فنکاروں نے بھارت کے مزاحیہ ٹی وی شو زمیں شرکت کر کے اپنے فن کولوہامنوایاہے اور اورخوش قسمتی سے میرا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوںنے بھارت کے سپر سٹار اداکاروں سے فن کی سندحاصل کی ۔

انہوںنے کہا کہ مزاح کی حس قدرت کاانمول تحفہ ہے اور کسی بات پر برجستہ چٹکلہ چھوڑنے کی صلاحیت رکھنے والا بڑا فنکارہوتاہے۔ ہمارے کچھ اداکارسنجیدہ انداز میںبھی زبردست کامیڈی کرتے ہیں اور ان کے اس انداز کوبیحد پسندکیا جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 12:07:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :