شوبز میں متعار ف کرانے کاسہرا قیصرنظامانی کے سر ہے ،

ایک ڈرامے کے بعدشوبزکی دنیا کی ہوکر ر ہ گئی‘ جویریہ سعود شوبز میں آنے سے قبل ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف جانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ، اپنے ملبوسات خودتیار کرتی ہوں

بدھ 26 دسمبر 2018 12:07

شوبز میں متعار ف کرانے کاسہرا قیصرنظامانی کے سر ہے ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) اداکارہ جویریہ سعود نے کہاکہ مجھے شوبز میں متعار ف کرانے کاسہرا قیصرنظامانی کے سر ہے ، ایک ڈرامہ سیریل میںکام کیا اوراس کے بعدشوبزکی دنیا کی ہوکر ر ہ گئی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلی ڈرامہ سیریل میں عدنان جیلانی ، قاضی واجد ، ہمایوں سعید ، ماہ نور بلوچ جیسے فنکارو ں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملااور سب نے بھرپور سپورٹ کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں نے ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں ڈپلومہ کررکھا ہے ،شوبز میں آنے سے قبل میر ے ذہن میں تھا کہ میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی طرف جائوں گی مگرا قسمت مجھے شوبز کی جانب لے آئی ۔انہوںنے کہاکہ یہ ڈپلومہ آج بھی میرے لئے کارآمد ہے کیونکہ میں آج بھی اپنے ملبوسات خود تیار کرنے کے ساتھ اپنے قریبی دوستوں کے ملبوسات بھی بناتی ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میرے بچے بھی ڈیزائنگ کا شوق رکھتے ہیں ان کی سکول ڈرائنگ دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ ان میں بھی ٹیکسٹائل ڈٖیزائننگ کا رحجان موجود ہے ۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 12:07:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :