ہندی میڈیم کے سیکوئل میں شاہ رخ اور کاجول جلوے بکھیریں گے

بدھ 26 دسمبر 2018 13:24

ہندی میڈیم کے سیکوئل میں شاہ رخ اور کاجول جلوے بکھیریں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اہم کردار ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی مشہوربالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل میں اس بار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان عرفان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔

فلم ہندی میڈیم کے سیکوئل کی شوٹنگ امریکا میں کی جائے گی جس کا مختصر سا حصہ بھارت میں فلمایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی ڈیبیو فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ نے بھارت میں 300 کروڑ سے زائد مالیت کا باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا اور مقبولیت کے باعث فلم چائنا اور ہانگ کانگ میں بھی کامیاب رہی۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 13:24:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :