کامیڈین فائزہ سلیم کا دلہنوں کو اپنی شادی کو خوب انجوائے کرنے کا مشورہ

نکاح نامے میں اپنی مرضی سے شقیں بھریں ،ْمیں اور میرے خاوند نے مل کر پہلے ہی بات چیت کرلی تھی ،ْ سوشل میڈیا پر پیغام

بدھ 26 دسمبر 2018 13:50

کامیڈین فائزہ سلیم کا دلہنوں کو اپنی شادی کو خوب انجوائے کرنے کا مشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2018ء) پاکستانی کامیڈین فائزہ سلیم نے تمام دلہنوں کو اپنی شادی خوب انجوائے کر نے کا مشورہ دیدیا ہے ۔ فائزہ سلیم نے رسم مہندی کے دوران انہوں اپنا مخصوص مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے شرکاء کو خوب لطف اندوز کیا اور سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام دٴْلہنوں کیلئے ایک پیغام دیا۔فائزہ سلیم نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اپنی شادی پر سب سے زیادہ تفریح کروں گی ،ْمیں نے اپنی والدہ سے اس چیز کی اجازت لی اور پھر میں نے پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے نکاح نامے میں اپنی مرضی سے شقیں بھریں جس کیلئے میں نے اور میرے خاوند نے مل کر پہلے ہی بات چیت کرلی تھی۔ کامیڈین فائزہ سلیم نے لکھا کہ میں نے شادی کی ایک کامیڈی نائٹ کا انعقاد کیا جس کی میزبانی میں نے خود اپنے کامیڈین دوستوں کے ساتھ کی ،ْ ہوسکتا ہے کہ یہ کوئی اچھا خیال نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتاکہ میں نے مہندی میں اپنے خاوند ابوذر اور دوستوں کے ساتھ جوتے پہن کر ڈانس کیا ،ْ ہم لڑکیاں سوچتی ہیں کہ ہم اپنی شادی پر خوش نہیں ہوسکتیں تاہم کیوں نہیں جب سب خوش ہیں تو مجھے کیوں خوش نہیں ہونا چاہیی ہم دوسروں کی کیوں سنیں کہ ہم کیسے اور کہاں اپنے جذبات کا اظہار کریں ،ْ اگر کوئی آپ کی خوشی میں خوش نہ ہو تو یہ بہت بری اور مایوس کن بات ہے۔

انہوںنے کہاکہ میری دعا ہے کہ میں اور ابوذر ایک ساتھ ایسے ہی خوشیاں جاری رکھیں کیونکہ خوش مزاج دٴْلہن دوسروں کو بھی خوش کرتی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی درخواست کی۔
وقت اشاعت : 26/12/2018 - 13:50:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :