ریچا چڈھا آئندہ فلم’’سیکشن 375‘‘ میں وکیل بنیںگی

بدھ 26 دسمبر 2018 14:51

ریچا چڈھا آئندہ فلم’’سیکشن 375‘‘ میں وکیل بنیںگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا آئندہ فلم’’سیکشن 375‘‘ میں وکیل بنیںگی۔بھارتی ذرا ئع ابلاغ کے مطا بق اداکارہ نے فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے لاء پر فیسر سے ملاقات بھی کی ہے اور قا نون کی کتا بوں کا مطا لعہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اجے بھل کی ہدایتکار ی میں بننے والی یہ فلم’’سیکشن 375‘‘حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔فلم میںاداکار اکشے کھنہ بھی اداکاری کر تے دکھائی دیں گے۔فلم آئندہ سال سینما گھروں میں نما ئش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 26/12/2018 - 14:51:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :