پاکستانی گلوکارہ زوئی وکاجی نے قریبی دوست سے شادی کرلی

دونوں کی شادی کراچی میں ہوئی، جس میں دونوں کے انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی

جمعرات 27 دسمبر 2018 11:38

پاکستانی گلوکارہ زوئی وکاجی نے قریبی دوست سے شادی کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) پاکستانی گلوکارہ، سانگ رائیٹر اور ماڈل زوئی وکاجی نے اپنے قریبی دوست کمال خان سے خاموشی سے شادی کرلی۔35 سالہ زوئی وکاجی کی شادی کی تقریبات 2 دن تک جاری رہیں، اطلاعات کے مطابق گلوکارہ نے 2 منفرد روایات کے تحت شادی کی۔کمال خان اور زوئی وکاجی کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے کوک اسٹوڈیو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

دونوں کی شادی کراچی میں ہوئی، جس میں دونوں کے انتہائی قریبی دوستوں نے شرکت کی۔زوئی وکاجی نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو میں ’عشق کنارہ’ گا کر شہرت حاصل کی تھی، اسی گانے کے بعد ان کے کئی دیگر گانے بھی مشہور ہوئے۔زوئی وکاجی کی شادی میں ان کی بہن گلوکارہ ریچل وکاجی اور اداکارہ صنم سعید سمیت دیگر شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

زوئی وکاجی نے شادی کے موقع پر ڈیزائنر صدف ملائترے کا تیار کردہ لباس پہنا، جس کا وزن 10 کلو تک تھا۔

گلوکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے ایک نئی زندگی کی شروعات کردی۔گلوکارہ نے 10 کلو وزنی عروسی لباس پہنا، جسے ایک ماہ میں تیار کیا گیا۔شادی کی تقریبات 22 دسمبر کو شروع ہوئیں جو 2 دن تک جاری رہیں۔کمال خان ان دونوں اپنی آنے والی فلم ’لال کبوتر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔زوئی وکاجی نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد کئی اچھے گانے گائے۔
وقت اشاعت : 27/12/2018 - 11:38:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :