نائیجیرین نوجوانوں نے ’’کل ہونہ ہو‘ ‘ گاکر حیران کردیا

نوجوان کے دوستوں نے بھی سر ملائے اور ہندی گانے پر شاندار پرفارمنس دے ڈالی

جمعرات 27 دسمبر 2018 13:05

نائیجیرین نوجوانوں نے ’’کل ہونہ ہو‘ ‘ گاکر حیران کردیا
ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) نائیجیرین نوجوان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کامشہور گانا ’کل ہو نہ ہو‘ گا کر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔یوں تو کنگ خان اور انکی فلموں کے کروڑوں مداح ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس نائیجیرین نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے شاہ رخ خان کا مشہور گانا گنگنا کر دیکھنے اور سننے والوں کو دنگ کردیا۔

(جاری ہے)

جی ہاں، 2003میں ریلیز ہونے والی شاہ رٴْخ خان کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘کا ٹائٹل سونگ جسے سونو نگم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا ۔نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے گنگنانے کا مظاہرہ کیا وہیں اس کے دوستوں نے بھی سر ملائے اور ہندی گانے پر شاندار پرفارمنس دے ڈالی۔نائیجیرین نوجوانوں کی یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ہندی گانے میں بدیسی تڑکے کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2018 - 13:05:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :