امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی خفیہ شادی کرلی

مائلی سائرس نے ایک اور تصویر اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 27 دسمبر 2018 18:13

امریکی گلوکارہ مائلی سائرس نے بھی خفیہ شادی کرلی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) امریکی گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس کی شادی کی افواہیں رواں سال کے آغاز سے گردش کررہی تھیںتاہم اب انہوں نے خود آسٹریلوی اداکار لیام ہیمزورتھ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کردیا۔گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے رواں سال 23 دسمبر کو لیام ہیمزورتھ سے شادی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اور پوسٹ کے ذریعے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ 10 سالوں سے ان کے ساتھ رشتے میں منسلک ہیں۔مائلی سائرس نے ایک اور تصویر اپنے شوہر کے ساتھ شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل مائلی سائرس کی انگلی میں ہیرے کی انگوٹھی دیکھنے کے بعد ایسی خبریں سامنے آرہی تھی کہ انہوں نے خفیہ منگنی کرلی جبکہ اس وقت تک گلوکارہ نے خود اپنے لیام سے رشتے کا اعلان نہیں کیا تھا۔
وقت اشاعت : 27/12/2018 - 18:13:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :