سوپر جنون کا کراچی میں کامیاب لائیو کانسرٹ

جمعرات دسمبر 22:06

سوپر جنون کا کراچی میں کامیاب لائیو کانسرٹ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 دسمبر2018ء) معروف لجنڈری بینڈ جنون کامیابی سے یکجا ہوگیا جسے 10ہزا ر سے زائد کراچی والوں نے دیکھا، یہ مجمع پیک فرینس سوپر جنون کانسرٹ کیلئے 25دسمبر 2018کو ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب (معین خان اکیڈمی) میں جمع ہوا تھا۔ جنون کی متاثر کن بہترین موسیقی نے شائقین کے دل جیت لئے، اس گگ سے جنون کے فینز بہت لطف اندوز ہوئے جنہیںاپنے ہر دل عزیز سوفی راک موسیقی کے بانی علی عظمت، سلمان احمد اور برائن او کانیل کو ایک طویل عرصہ بعد ایک ساتھ دیکھا۔

یوں یہ شو پاکستان کی تاریخ کا ایک کامیاب کانسرٹ بن گیا، جس میں بڑی تعداد میں تجربہ کار ایونٹ منیجرز نے شرکت کی اور جنون کے جنون کو ایک بار پھر جگایا۔ کانسرٹ کے ٹکٹ ایڈوانس بکنگ کے بعد چند روز قبل ختم ہو چکے تھے اسے معروف برانڈ پیک فرینس سوپر کی شراکت حاصل تھی، کراچی والوں نے اس کانسرٹ میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے بھرپور طور پر کامیاب بنایا۔

(جاری ہے)

شائقین چھوٹے بڑے ہر عمر کے افراد سب جنون کی یادگار موسیقی کے سرور میں گم تھے،لوگوں نے اپنے من پسند بینڈ کے ساتھ گانا گایا، موسیقی کے بہترین امتزاج جس میں ہیوی گٹار، تبلہ سمیت متعدد مغربی اور مشرقی سازوں سے محظوظ ہوئے۔ کانسرٹ کا ماحول بہت پر کشش اور حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار تھا ، جیسے ہی موسیقار اسٹیج پر پرفارمنس کیلئے آئے تو مداحوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور مجمع میں ہر کوئی اپنے انداز میں انہیں پکارتا رہا۔

کانسرٹ کا سب سے خاص لمحہ تب آیا جب بینڈز نے ہر دل عزیز مرحوم جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا، جس نے 90کی دیہائی کی یاد دلا دی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ کانسرٹ میں اینیمیشنز اور بڑی اسکرینز نے لطف میں مزید اضافہ کردیا تھا، اس کے علاوہ اختتام پر زبردست آتش بازی نے سب کے دل موہ لئے۔جبکہ اس کانسرٹ سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے کہ پاکستان میں بھی اس معیار کے شو منعقد کئے جا سکتے ہیں،جس سے مغربی ممالک اور دبئی سفر کر نے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/12/2018 - 22:06:08

Your Thoughts and Comments