بچپن میں بہت شرارتی تھی ،لڑکا بننے کا شوق تھا‘اداکارہ خوشبو

فلم کی شوٹنگ کے دوران ارباز کے ساتھ عشق کی ابتداء ہوئی جو شادی پر اختتام پذیر ہوئی

جمعہ 28 دسمبر 2018 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں بچپن میں بہت شرارتی تھی ،مجھے لڑکا بننے کا شوق تھا اور میں لڑکوں والے وہ سارے کام کرتی تھی جو لڑکے کیا کرتے تھے ، لڑکوں سے پنگا بھی لے لیتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے اپنی پہلی فلم کی تو اس وقت میری عمر گیارہ سال تھی ۔ میں نے فلم سٹار ریما کے ساتھ فلم سیلاب کی اس فلم کی کامیابی کے لئے منتیں مانگنے کے ساتھ درباروں کا رخ بھی کیا اور خوش قسمتی سے میری یہ فلم کامیاب ہوگئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سینئر اداکارائیں میری سین کٹ کروادیا کرتی تھیں ،میںنے ہدایتکار حسن عسکری کے ساتھ ایک فلم خزانہ کی جس میں تمام سٹنٹ خود کئے مگر جب فلم ریلیز ہوئی اس میں میرے دو سین اور ایک گانا تھا جس سے میرا دل ٹو ٹ گیا اور میں نے حسن عسکر ی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار بھی کیا مگر بعد میں ہدایتکار حسن عسکری نے مجھے ایک فلم بھرپور رول دے کر اس کی تلافی کرلی ۔انہوںنے کہاکہ میرا صل نام صوبیہ ہے مگر شوبز میں میری پہچان خوشبو کے نام سے ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فلم ’’دل کسی کادوست نہیں ‘‘میں ارباز خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور یہاں سے ہی ہمارے عشق کی ابتدا ہوگئی جو شادی پر جا کر اختتام پذیر ہوئی ۔
وقت اشاعت : 28/12/2018 - 12:37:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :