جویریہ عباسی نے زندگی کی 46بہاریں دیکھ لیں،کل سالگرہ کا کیک کاٹیں گی

جمعہ 28 دسمبر 2018 12:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2018ء) اداکارہ جویریہ عباسی نے زندگی کی 46بہاریں دیکھ لیں۔ کل (ہفتہ )انکی سالگرہ سلسلہ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اداکارہ کے اہل خانہ اور قریب دوست شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

جویریہ عباسی 29دسمبر 1972 ء کو پیدا ہوئیں اور انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی ۔جویریہ عباسی نے کراچی پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ، ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں دل دیا دہلیز تھوڑی سی خوشیاں دوراہا مامتا چاہتیں اور دیگر بے شمار ڈرامے شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/12/2018 - 12:37:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :