فضاء علی نے اداکار نسیم وکی کو پاکستانی شاہ رخ قرار دیدیا

ہفتہ 29 دسمبر 2018 13:02

فضاء علی نے اداکار نسیم وکی کو پاکستانی شاہ رخ قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) اداکارہ فضاء علی نے فلم ،ٹی وی اور اسٹیج کے اداکار نسیم وکی کو پاکستانی شاہ رخ قرار دیدیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے فضاء علی نے اپنے شو کے دوران کہاکہ نسیم وکی میں جس قدر ٹیلنٹ ہے اس کو دیکھتے ہوئے میں یہ بات کہہ سکتی ہوں کہ وہ ہمارے تھیٹر کی دنیا کے شاہ رخ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نسیم وکی میں جس طرح کا ملٹی ٹیلنٹ موجود ہے اسی وجہ سے انکا نام پاک و ہند میںگونجتا ہے اور میں ویسے ذاتی طور پر بھی انکی فنی صلاحیتوں کی گرویدہ ہوں ۔

وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:02:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :