گائیکی ایک مشکل فن ہے جسے سیکھنے کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہے ‘عدیل برکی

ہفتہ 29 دسمبر 2018 13:02

گائیکی ایک مشکل فن ہے جسے سیکھنے کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہے ‘عدیل برکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2018ء) معروف گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گائیکی ایک مشکل فن ہے جسے سیکھنے کیلئے برسوں کی ریاضت درکار ہے ،میں نے نامور اساتذہ سے باقاعدہ موسیقی کی تربیت حاصل کی ،میںنے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ لوگوں کے سامنے ایسا میوزک پیش کروں جو انکے دلوں کو بھائے اور خدا کا شکر ہے کہ میرے پرستاروں نے میری کاوشوں کو ہمیشہ سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی میں اس درجے پر نہیں پہنچا کہ میں کسی کو موسیقی کی تربیت دے سکوں جب مجھے احساس ہو جائے گا کہ میں نئے گلوکاروں کیلئے کچھ کر سکتا ہوں تو لازمی اس پر بھی کام شروع کروں گا۔ہو سکتا ہے کہ مستقبل میں نوجوان گلوکاروںکیلئے میوزیکل اکیڈمی بنائوں ۔

وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:02:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :