پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے ‘ارباز خان

ہفتہ دسمبر 13:02

پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے ‘ارباز خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2018ء) اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ میں سات بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں ،میری پیدائش لاہور کی ہے اور بعد میں نوشہرہ میں چھٹی کلاس تک تعلیم حاصل کی اس کے بعد واپس لاہور آکر باقی تعلیم مکمل کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میں نے نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم حاصل کی جو میرا خواب تھا ،میں آج جو تخلیقاتی کام کرتا ہوں اس میں کالج کی تعلیم کا بڑا ہاتھ ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پٹھان قوم بڑی بہادر اور وفادار ہوتی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں کے تحفظ کے لئے پٹھان چوکیداروں کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اردو فلموں سے فنی کریئر کا آغاز کیا او ر اب پشتو فلموں میں بطور اداکار ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر بھرپور کام کرر ہا ہوں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/12/2018 - 13:02:09

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments