قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کردی

قادرخان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیرہیں

پیر دسمبر 11:44

قادرخان کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 دسمبر2018ء) بالی ووڈ کے اداکارقادرعلی خان کے بیٹے نے اپنے والد سے متعلق موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزسے قادرخان کی موت کی خبریں زیرگردش کررہی تھیں جس کے بعد ان کے بیٹے سرفراز نے والد کی موت کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹرو ں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہترہے۔

قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیرہیں، قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میںمکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 31/12/2018 - 11:44:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments