نجی ٹی وی چینل پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ کا انٹرویو

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 31 دسمبر 2018 17:48

نجی ٹی وی چینل پر ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ کا انٹرویو
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 دسمبر 2018ء) : پاکستان کے مذہبی اسکالر اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دوسری شادی کی جس کی وجہ سے ان کی پہلی اہلیہ اور بچوں پر کافی بُرا اثر پڑا ۔ اپنے والد کی دوسری شادی پر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر اکثر ہی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے بلا واسطہ اپنے والد اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے اور اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے۔

حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا انٹرویو نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا جس کے بعد دعا عامر نے ٹویٹر پیغام میں ''HomeWrecker'' کا مطلب شئیر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ جس سے بھی تعلق رکھتا ہے ، ''HomeWrecker'' کا مطلب یہ ہے۔
ایک اور ٹویٹر پیغام میں دعا عامر کا کہنا تھا کہ یہ کڑوے لوگ ہیں، کیونکہ ان کے بغیر ہم اچھی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دعا عامر اپنی والدہ کے ساتھ نیا سال منانے کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ جبکہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے شو میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ نیا سال اپنی نئی بیوی طوبیٰ کے ساتھ مدینہ منورہ میں منائیں گے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں رواں ماہ ہی مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے پروگرام میں معروف مذہبی اسکالر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو ان کی دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنے مارننگ شو میں مدعو کیا جہاں ان سے ان کی شادی اور اس شادی پر ہونے والے تبصروں سے متعلق گفتگو کی ۔

پروگرام کے دوران میزبان صنم بلوچ اور خود ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اہلیہ پر نام نہاد دینی تعلیم حاصل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ انہوں نے دین پڑھا ہی نہیں ہے ۔ تاہم ان تمام بیانات پر اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیٹی دعا عامر کا رد عمل بھی آگیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر ہے جس نے مجھے اتنی اچھی والدہ ، بھائی اور مدد گار دوستوں سے نوازا، جو لوگ آپ کے بُرے وقت میں آپ کے ساتھ رہتے ہیں وہی لوگ آپ کی زندگی میں سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔
ایک اور پیغام میں دعا عامر نے ایک ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی میرے یا بھائی کے اچھے اخلاق اور تربیت کی تعریف کرتا ہے تو میں کہتی ہوں کہ یہ سب میری والدہ کی وجہ سے ہے۔

میری والدہ وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے ہماری بہترین انداز میں تربیت کی۔
دعا عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اللہ ان سب پر اپنی رحمت کرے جو گھروں کو توڑنے کی بجائے انہیں پیار سے جوڑتے ہیں۔
عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ عامر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں قرآن پاک کی کچھ آیات پوسٹ کیں لیکن انہوں نے اپنے شوہر کے بیانات پر کوئی بیان نہیں دیا۔
وقت اشاعت : 31/12/2018 - 17:48:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :